• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا حکومت کا 35 ٹرکوں پر امدادی سامان افغان حکام کے حوالے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا حکومت نے 35 ٹرک پر مشتمل امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کر دیا۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختون خوا نے افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لیے امدادی سامان بھجوا دیا ہے۔

طور خم سرحد کے راستے 35 ٹرکوں پر لدا امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق امدادی سامان میں 1 ہزار ٹینٹ، 1 ہزار ترپالیں اور ڈیڑھ ہزار گدے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے ڈیڑھ ہزار رضائیاں، 3 ہزار تکیے، 500 کمبل اور 2 ٹرک ادویات افغان حکام کے حوالے کر دیں۔

قومی خبریں سے مزید