• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلاد مصطفی ؐ باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، شاداب رضا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ میلاد مصطفی ﷺ ہمیں باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوں کو انصاف دلانے کا درس دیتا ہے،پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے میلاد منانے والے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،ناموس رسالت اور ختم نبوت ﷺ کے قوانین کو کسی کو بھی کمزور کرنے نہیں دینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے 1500سالہ جشن ولادت رسول ﷺ کے سلسلے میں کھار ادر جیلانی سینٹر اور پولیس چوکی کے قریب پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرمحمد شاہد غوری، محمد شہزاد قادری،محمد آفتاب قادری اور دیگر رہنما موجود تھے،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ میلاد مصطفی ﷺ مناناعین اسلام ہے، عید میلاد النبی ﷺ کے جلسے، جلوس اور میلاد ریلیوں کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں،میلاد ریلی اور جلوسوں کی نگرانی کیلئے ٹاور سے نورانی چورنگی (نمائش) تک کیمرے نصب کئے جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید