• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، اشرف قریشی

کراچی ( پ ر) کراچی بحالی تحریک کے کنوینر اشرف جبار قریشی نے کوئٹہ میں سیاسی جماعت کے جلسے میں دھماکے میں 15افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا تعطل نیشنل ایکشن پلان پر عمل اور اپیکس کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرکے پراکسی وار اور بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے لئے افواج پاکستان بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، وفاق اور صوبوں کی بیڈ گورننس کی وجہ سے مسلسل واقعات ہو رہے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید