• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھگڑوں اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں 4 افراد زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کھارادر صرافہ بازار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ 24سالہ محمد ثاقب زخمی ہوگیا،پولیس نے بتایا کہ صرافہ بازار کی یونین کے نمائندوں اور دکانداروں کے مابین جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوئی ، چنیسر گوٹھ محمودآباد گیٹ کے قریب جھگڑے میں فائرنگ سے 19سالہ عزیر ولد احمد زخمی ہوگیا، سولجر بازار نمبر ایک میں گولی لگنے سے 41 سالہ مختار احمد ولد محمد فاروق زخمی ہو گیا ،پولیس کے مطابق زخمی کو نامعلوم سمت سے گولی آ کر لگی ہے،اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ میں ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 28 سالہ سجاد ولد کریم زخمی ہو گیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید