• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کی زمین پر قبضہ کی اطلاعات پر اعجاز فاروقی کو تشویش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ کی انجمن یونی کیریئنز انٹر نیشنل کے صدرپروفیسر اعجاز فاروقی ، عہدیداروں اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین نےجامعہ کراچی کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کی اطلاعات پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس غیر قانونی اقدام اور قبضےکی کوشش کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،اس طرح کے قبضے ، زیر تعلیم طلبہ اور طالبات کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے،اعلی ٰحکام واقعے کا نوٹس لیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید