• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، گندم ریلیز پالیسی جاری نہیں کی، عبدالجبار خان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، اس وقت سرکاری گوداموں میں ایک کروڑ 30لاکھ بوریاں موجود ہیں جو صوبے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں ،گندم کی ریلیز پالیسی جاری نہیں کی گئی، تاہم مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد حکومت جلد نئی ریلیز پالیسی کا حتمی فیصلہ آئندہ کابینہ اجلاس میں کرے گی، انہوں نے کہا کہ اس وقت گندم کی 100 کلوگرام بوری کی قیمت 9400 روپے ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ پنجاب حکومت نے اپنے صوبے سے گندم کی ترسیل پر پابندی لگا رکھی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید