کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی سیکٹر 8 مینا بازار کے قریب گھرسے 19سالہ درخشاں دختر رشید کی لاش ملی ،پولیس نے بتایا کہ متوفیہ دمہ کی مریضہ تھی،گز شتہ شب وہ سوئی تھی جب اہلخانہ نے دن میں اٹھایا تو وہ فوت ہوچکی تھی ، سائٹ سپر ہائی وے خلجی قبرستان کے قریب جھاڑیوں سے 60سالہ خورشید احمد ولد احمد بخش کی لاش ملی ،پولیس نے بتایا کہ متوفی نشے کا عادی تھا۔