• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباسی شہید اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کا احتجاج دوبارہ شروع، او پی ڈیز کا بائیکاٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عباسی شہید اسپتال کراچی کے جونیئر ڈاکٹروں کا تنخواہیں اور وظیفے نہ ملنے کے خلاف احتجاج بدھ کو دوبارہ شروع ہوگیا ، ڈاکٹرز نے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے ، احتجاجی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بارہا یقین دہانیوں کے باوجود اب تک تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں جس کے باعث وہ شدید ذہنی اور مالی دباؤ کا شکار ہیں، ڈاکٹروں نے خبردار کیا کہ اگر مسئلے کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا، عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل سمدانی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹروں کو رواں ماہ کی تنخواہیں جاری کر دی گئی ہیں جبکہ نئی تعیناتیاں کرنے والے ڈاکٹروں کو بھی یکم ستمبر کو تنخواہ مل گئی، 32 ڈاکٹروں کے کوائف نامکمل ہونے کی وجہ سے ان کی تنخواہیں رکی تھیں، آج جاری کر دی جائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ دس ستمبر تک تین ماہ کی تمام تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی،کچھ ڈاکٹرز ڈیوٹی پر نہیں آ رہے اور نہ ہی بائیو میٹرک حاضری دے رہے ہیں ایسے افراد کی فہرست تیار کر لی گئی ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید