• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگورہ گوٹھ میں کلہاڑی کے وار سے 16 سالہ لڑکی جاں بحق، والدہ زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپرہائی وے نیو سبزی منڈی ہنگورہ گوٹھ میں کلہاڑی کے وارسے 16سالہ رشیدہ دختر عبدالرشید اور اسکی والدہ 42 سالہ رانی شدید زخمی ہوگئیں جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ رشیدہ دم توڑ گئی،پولیس کے مطابق مقتولہ رشیدہ کے منگیتر علی گوہر کو گرفتار کرکے آلہ قتل کلہاڑی برآمد کر لی گئی ہے،ملزم علی گوہر کا دعویٰ ہے کہ وہ کلہاڑی سے لکڑیاں کاٹ رہا تھا کہ اس دوران ایک لکڑی اچھل کر رشیدہ کے سر اور اسکی والدہ کو لگی ،پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو تنازع پر مشتعل ہو کر اپنی منگیتر کو کلہاڑی کے وار سے قتل اور مقتولہ کی والدہ کو زخمی کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید