کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے ملزم وین ڈرائیور کو پک اینڈ ڈراپ کے دوران کمسن بچی سے نازیبا حرکت کرنے کے مقدمے میں 14سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے ملزم پر دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 3 سال قید کی سزا کاٹنی ہوگی ،سرکاری وکیل کاکہناتھا کہ ملزم نارتھ ناظم آباد میں واقع اسکول سے گھر بچی کو پک اینڈ ڈراپ کرتا تھا،بچی نے اپنے والدین کو بتایا کہ ڈرائیور اُسکے ساتھ راستے میں غیر اخلاقی حرکات کرواتا ہے،والدین نے اسکول پہنچ کر شور شرابہ کیا اور ڈرائیور کو گرفتار کروایا۔ عدالت کاکہنا تھا کہ و کیل صفائی نے نکتہ اٹھایا کہ کوئی ٹائم اور جگہ مینشن نہیں کی گئی ہے،بچی 7سال کی اس کے لیے یہ یاد رکھنا بہت مشکل ہے، استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔