• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبیؐ انسانیت کیلئے امن و محبت کا پیغام لاتا ہے، علامہ عبدالقادر

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ سید عبد القادر حسین شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ؐتمام انسانیت کے لیے خیر و برکت اور امن و محبت کا پیغام لاتا ہے،مسائل کے حل سیرت خاتم النبیینؐ اور نظام اسلام میں موجود ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جما عت اہلسنت کراچی ضلع ملیر ،انجمن فیضان الاسلام کے زیر اہتمام اداراہ غوثیہ امیریہ شیرازیہ گلشن عسکری بن قاسم میں نکلنے والی سالانہ میلاد مصطفی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، دریں اثنا ، سید رفیق شاہ ،علامہ شوکت سیالوی،مولانا ہدایت اللہ درویش نے جما عت اہلسنّت صدر ٹاؤن کے زیر اہتمام رنچھوڑ لائن سے میلاد مصطفی ریلی اور حنفیہ مسجد برنس روڈ پر پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان میلاد منائیں اور نبی کریم ؐکی سیرت اپنائیں یہی اطاعت کا نام ہے،نیز جما عت اہلسنت کے زیر اہتمام لیا قت آباد ،اورنگی ٹاؤن،جمشید روڈ،لیا ری ،مریم مسجد مہران ٹاؤن ،کورنگی ،شاہ فیصل کالونی ،جامع مسجد شہداء میلاد لائنز ایریا سے علماء کرام کی قیادت میں عید میلاد النبی کے جلوس نکالے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید