• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رسالتﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے، فہیم الدین شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بزم محبان اعلیٰ حضرت کے تجت عظیم الشان جشن عید میلاد النبی ﷺ ریلی نکالی گئی ،آغاز پاک کالونی سے ہوا،ریلی ناظم آباد اور پھر بڑا بورڈ پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں علماء و مشائخ اور سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی ، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ نے کہا کہ ملک میں میلاد مصطفی ؐ کے کے جلسے، جلوس اور ریلیاں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کے لیے ریفرنڈم ، رسالتﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے ،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعے کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے ہمیں ایک ہو کر کام کرنا ہوگا ، حضرت محمد مصطفی ﷺکی اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کرہی ہم کامیابی کی منزلوں کو طے کر سکتے ہیں ،کشمیر اور فلسطین میں مسلم نسل کشی کی شدید مزمت کرتے ہیں ،آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انجمن نوجوانا نے اسلام کے سربراہ محمد سلیم عطاری نےبھی خطاب کیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید