• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی، تاجر سے بھتے کا مطالبہ، سنگین نتائج کی دھمکیاں، 2 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن پولیس نے تاجر سے بھتے کا مطالبہ کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے دو ملزمان منور احمد ولد نور الہدیٰ اور محمد خالد ولد محرم شاہ کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزمان نے 31 اگست کوبذریعہ فون کال اور ایس ایم ایس تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی دیکر بھتے کا مطالبہ کیا تھا،پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اور متاثرہ شہری ایک ہی کاروبار سے منسلک ہیں اور ان کا آپس میں کاروباری لین دین بھی ہوتا رہتا ہے، ملزمان سے بھتہ کے مطالبے میں استعمال ہونے والے تین موبائل فونز اور مختلف سم کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید