• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

پشاور (لیڈی رپورٹر)ادارہ تبلیغ الاسلام پشاور کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ؐکے مبارک موقع پر گزشتہ روز پیر طریقت رہبر شریعت پیر شمس الامین آستانہ عالیہ مانکی شریف منعقد ہوا۔ اس مذہبی اجتماع سے پشتو کے ممتاز عالم دین مولانامفتی فضل اللہ جان قادری خطیب پشاور اور دوسرے مہمان مقرر علامہ سیدامتیاز حسین شاہ کاظمی خطیب بری امام سرکار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپؐ کی محبت اصول ایمان کی نشانی ہے جسکو آپ سے والہانہ عشق اور محبت ہے وہ سچا عاشق رسول ؐہے۔ مقررین نے کہا کہ ہر مسلمان اپنے اندر ناموس رسالتؐ اور عشق مصطفٰےؐ کو پیدا کرکے حضور اکرمؐ کے سچے عاشق اور غلام بن جائیں کیونکہ آپؐ کی حقیقی غلامی ہماری کامیابی اور آخرت میں ہماری نجات کا ذریعہ ہے اور ہم سب اللہ تعالیٰ اور اُسکے پیارے حبیب ؐکے احکامات کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں اس مذہبی اجتماع میں نعت خواںوں نے آپؐ کے حضور گلہائے عقیدت درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔
پشاور سے مزید