• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالاباغ ڈیم متنازعہ ایشو ہے،سکندرشیرپاؤ

پشاور(جنگ نیوز)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کالاباغ ڈیم کے حوالے سے وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ایک متنازعہ ایشو ہے۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے کالاباغ ڈیم منصوبے کی ہر فورم پر مخالفت کی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔وطن کور پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تین صوبائی اسمبلیوں نے متفقہ طور پر کالاباغ ڈیم منصوبے کے خلاف قراردادیں پاس کی ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے جہاں پر تمام فیصلے اتفاق رائے سے لینے کی ضرورت ہے لہٰذا ایسے بیانات سے وفاق کی وحدت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
پشاور سے مزید