• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،قتل اورجائیدادتنازعات پر ایک قتل،3زخمی، لوڈر ٹکر سے بچہ جاں بحق

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے انقلاب میں قتل کے مقدمے میں نامزد جواں سالہ لڑکے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ پشتخرہ میں جائیداد تنازعہ پر راہگیر سمیت 3افراد زخمی ہوگئے، بادیزئی ریگی میں 5سالہ افغان بچہ لوڈر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا ہے ۔ تھانہ انقلاب پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے لعل شیر ولد خان شیر ساکن بڈھ بیر نے بتایاکہ 18سالہ نوراللہ ولد امداداس کا بھتیجا تھا جو چھترو ڈاگ سوڑیزئی میرہ کے علاقے میں موجود تھا اس دوران مسلح افراد نے اسے نشانہ بنایا،انہوں نے بتایاکہ ملزم فرمان ساکن بڈھ بیر کے ساتھ ان کی قتل مقاتلے کی دشمنی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پر قتل کا الزام تھا اوروہ تھانے کو مطلوب تھا، ملزم پارٹی نے ان سے بدلہ لیا ہے۔ادھر تھانہ پشتخرہ کو رپورٹ درج کرتے ہوئے فضل خان ولد طہماس خان نے بتایاکہ وہ عامرخان ولد انور خان کے ہمراہ امیدآباد نمبر 2 میں موجود تھا اس دوران آفاق اور طوراب ساکنان امیدآبادنے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ دونوں لگ کر زخمی ہوگئے ، فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر بھی زخمی ہوگیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ انہوںنے بتایاکہ ملزموں کے ساتھ ان کا جائیداد تنازعہ چلاآرہاہے جبکہ تھانہ ناصر باغ کی حدودباد یزئی میں سدیس ولد یعقو ب خان سکنہ افقانستان حال بادیزئی کوٹریکٹر لوڈر نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ملزم حسین سکنہ چارسدہ کے خلاف مدعی ابراہیم سکنہ ادیزئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔
پشاور سے مزید