• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب سے آٹےکی فراہمی پر پابندی ’’غیر آئینی‘‘ اور غیر منصفا نہ قرار

پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحدچیمبرآف کا مر س اینڈ انڈسٹر ی اور خیبر پختو نخوا کے فلور ملز ما لکا ن نے پنجا ب سےخیبر پختو نخو ا کو گندم کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کرنے پر پنجاب حکومت کوشد ید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اقد ام کو غیر آئینی اور غیر منصفا نہ قراردیتے ہو ئے یکسر مستر د کر دیا اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پابندی فوری طور پر نہ اٹھائی گئی تو خیبر پختو نخوا کو آٹے کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختو نخوا کے چیئرمین نعیم بٹ، دیگر عہدیدا ران اور فلور ملزکےمالکان کے ہمر اہ چیمبر ہاؤس میں مشترکہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کو گندم کی سپلائی روکنے کا الزام مو جودہ پنجاب حکومت اور اسکے چیف سیکر ٹری پر عائد کیا اور اس فیصلے کو آئین کے آرٹیکل 151 کے کھلم کھلا خلاف ورزی اور ایک منظم ما فیا کا گٹھ جوڑقر ار دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے متعلقہ اتھا ر ٹیز نے خیبرپختونخوا میں گندم سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائدکر نے کے بعد خصوصی چوکیا ں قائم کر دی ہیں۔ ۔نعیم بٹ نے کہا کہ خیبر پختو نخوا کو 41,000 میٹرک ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ صوبہ خیبر پختو نخوا کی گندم کی کل 12,000 میٹرک ٹن پید ا وار کے مقا بلے میں طلب 51,000 میٹرک ٹن کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری گوداموں میں صرف 2 لاکھ 71 ہزار میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے جو کہ صوبے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے کیونکہ ابھی سیزن میں سات سے آٹھ ماہ باقی ہیں۔ پنجاب سے خیبر پختو نخوا کو کو گندم کی سپلائی پر پابندی کے بعد آٹے کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا، مختلف غیر قانونی چوکیوں پر 150,000 روپے فی ٹرک رشوت وصول کرنا شروع کر دی ۔
پشاور سے مزید