• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایس اے کا 26 واں یومِ تاسیس منایا گیا

پشاور( خصوصی نامہ نگار)پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی (پی ایچ ایس اے) کا 26 واں یومِ تاسیس منایا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل پی ایچ ایس اے ڈاکٹر وحید الرحمان تھے۔ تقریب میں پی ایچ ایس اے کے ملازمین اور طلباء نے شرکت کی اور کیک کاٹا گیا۔ پی ایچ ایس اے نیٹ ورک ایمپلائز کے صدر فیض محمد نے گزشتہ سال کے دوران حاصل کی گئی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور ادارے کی چند نمایاں کامیابیاں اجاگر کی گئیں جن میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق اور بی ایس پیرا میڈکس پروگرام سیشن 2025-29 کے پراسپیکٹس کی منظوری شامل ہے۔ اس کے علاوہ پی ایچ ایس اے نیٹ ورک کے اداروں کے طلبہ کے لئے مختلف اسکالرشپس کی منظوری بھی دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وحیدالرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت 1700 سے زائد طبی عملے کو تربیت فراہم کی گئی۔
پشاور سے مزید