• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسلا دھار بارش بی ار ٹی اسٹیشنز میں پانی کھڑا رہا سروس معطل رہی

پشاور (لیڈی رپورٹر )پشاور میں گزشتہ شب سے شروع ہونے والی موسلادھا بارش صبح سویرے تک جاری رہی ، بارش کی باعث بی آر ٹی روٹس پر پانی کھڑا ہوگیا جس سے عارضی طور پر سروس معطل رہی بی آر ٹی سروس بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کا مشکلات کا سامنارہا شاہ عالم پل، کوہاٹ روڈ، ببی روڈ، اور چمکنی سے ملک سعد روٹ ،مال آف حیات آباد، ریگی روٹ اور بورڈ بازار سے فیز 6 تک روٹ عارضی طور پر بند رہیں تاہم ترجمان بی ار ٹی کے مطابق تمام روٹس سے بارش کا پانی ہٹا لیا گیا ہے جس کے بعد تمام روٹس اور فیڈر بحال کر دیے گئے ہیں ،مال آف حیات آباد، ریگی روٹ اور بورڈ بازار سے فیز 6 کوہاٹ روڈ، شاہ عالم روڈ، پبی روڈ، چمکنی روٹس کے ساتھ ساتھ بی آر ٹی سروس کے مرکزی روٹ بھی بحال کر دیئے گئے ہیں ۔
پشاور سے مزید