• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ بلدیات میں 34 ویلیج کونسلز میں بھرتیاں مکمل کر لی گئیں

پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبرپختونخوا محکمہ بلدیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر قاسم علی کی خصوصی ہدایات پر تحصیل پشتخرہ کی 34 ویلج کونسلز میں جنیٹرز کی بھرتی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ بھرتیاں شفافیت یقینی بنانے کے لیے لاٹری کے ذریعے کی گئیں، جس کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل پشتخرہ نازش احسان نے خود کی۔بھرتی کے عمل میں محکمہ پولیس، ضلعی انتظامیہ، منتخب عوامی نمائندگان، میڈیا نمائندے اور مختلف سرکاری افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر سیکم چوک، پشتخرہ پایان اور گڑھی سکندر خان میں قرعہ اندازی کی گئی جس کے تحت ہر ویلج کونسل میں چار صفائی اہلکار ڈیلی ویجز پر منتخب ہوئے۔
پشاور سے مزید