• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ملازمین نے ”آزاد میونسپل ورکرز“تنظیم قائم کر لی

پشاور(لیڈی رپورٹر)ٹی ایم اے شاہ عالم کے ملازمین نے یونائیٹڈ میونسپل ورکرز سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے نئی تنظیم”آزاد میونسپل ورکرز یونین ٹی ایم اے شاہ عالم“ قائم کر لی ہے،یہ فیصلہ ملازمین نے کثرت رائے شماری کے ذریعے کیا، محمد فیاض سرپرست اعلیٰ،نوراکبرشاہ چیئرمین،غفار علی نائب چیئرمین، ریحان الرحمان درانی صدر، ثناء اللہ بنگش جنرل سیکرٹری،میاں فضل رحمن فنانس سیکرٹری اور اسد زمان کو پریس سیکرٹری منتخب کیاگیا،نومنتخب عہدیداروں کا کہناہےکہ یونائیٹڈ میونسپل ورکرز کے عہدیدار اپنی سیاسی دکان چمکانے کی خاطر آفیسرز کی کردار کشی کررہے ہیں،ٹی ایم اے شاہ عالم سے متعلق جھوٹا بیانیہ جاری کرنے والوں کو اب یہ الزامات ثابت کرنا ہونگے،یونائیٹڈ میونسپل ورکرز کے عہدیداروں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،حقائق کے منافی اور غلط بیانی کرکے ٹی ایم اے شاہ عالم کے ملازمین کو مایوس اور افسران بالا کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔
پشاور سے مزید