• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کے کیمپس پر مچھر مار سپرے باقاعدگی سے کرانے کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر) سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے فلڈ ریلیف پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے راجن پور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ،انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راجن پور کے مرکزی میڈیسن سٹور، مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹلہ نصیر، فلڈ ریلیف سنٹر موضع ونگ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور میں انتظامات ، ادویات اور دیگر ضروری سازوسامان کے سٹاک کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے لگائے گئے خیموں اور مختص کردہ کمروں میں زیادہ سے زیادہ رہائشی سہولیات فراہم کرنےاور سیلاب متاثرین کے کیمپس پر مچھر مار سپرے باقاعدگی سے کرانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے ملازمین کو سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں انہوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور میں ڈینٹل یونٹ، میڈیکل وارڈز اور مرکزی فارمیسی کا دورہ کیا اور زیر علاج مختلف مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے فراہم کردہ طبی و دیگر سہولیات بارے بھی استفسار کیا۔ سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے انسداد پولیو خصوصی مہم کے تیسرے روز مختلف پولیو ٹیموں کو بھی چیک کیا۔
ملتان سے مزید