• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ ‘درخواست گزار کو ہراساں نہ کریں ‘ایس ایچ او کینٹ کو حکم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد جواد ظفر نے بستی خداداد کے وزیر احمد کی ہراسگی کی درخواست نمٹاتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پٹیشنر کو ہراساں وہ پریشان کرنے سے باز رہیں اور ماورائے قانون کوئی کاروائی نہ کریں ان ہدایت کیساتھ درخواست نمٹا دی گئی ،جسٹس محمد جواد ظفر نے گراس منڈی کے 22 سالہ شیراز کو چھرے سے شدید زخمی کرنے کے الزام میں سات سال قید اور 27 لاکھ روپے ارش کی سزا کے خلاف نگرانی کی درخواست کی سماعت کی ۔جسٹس محمد وحید خان نے نواب پور روڈ کے قیصر اقبال کی مقدمے کے اخراج کی درخواست کی سماعت ملتوی کر دی کیونکہ فریق مخالف کا وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکا بتایا گیا ہے کہ قیصر اقبال کے خلاف ایک 2021 ماڈل کی ویگن ار کار چوری کرنے کا مقدمہ درج کرایا گیا۔جسٹس محمد وحید خان نے ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث مرتضی شہزاد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر تھانہ علی پور سےرپورٹ طلب کر لی ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون ثمر ین کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ صدر کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے،بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار 2 افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا نے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید