• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سالانہ جائزہ حسنِ نعت و تقریب تقسیم انعامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ای لائبریری میں جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں 21ویں سالانہ جائزہ حسنِ نعت و تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر طاہرہ رفیق نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں عدنان نعیم، چوہدری ابرار حسین، مسز طاہرہ نجم، بابو نفیس احمد انصاری، مخدوم سید محمد باقر گردیزی، زاہدہ خانم بخاری، پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین اور پروفیسر عبد الماجد وٹو شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی آمد سے جہالت و ظلم کا خاتمہ ہوا اور خواتین کو حقیقی حقوق ملے۔ نعتیہ مقابلوں میں ہاجرہ ریاض، سید اصغر علی زیدی، عیشا نعیم اور عبداللہ یاسین نے اپنی اپنی کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اختتام پر درود و سلام اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔
ملتان سے مزید