• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن کی کارروائیاں ،گگو منڈی جنگلات کا بلاک افسر اور اشتہاری گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر سرکل افسر وہاڑی منصور خان نے سول جج مجسٹریٹ درجہ اول تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی کی سربراہی میں گگو منڈی تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی سے محکمہ جنگلات کے بلاک افسر جام ماجد کو سرکاری لکڑیاں بیچنے کے لیے 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ سرکل آفیسر خانیوال  ساجد علی نے کارروائی کرتے ہوئے  بورڈ اف ریونیو کے ملازم فرحان انجم غازی جو کہ 2015 سے FIR 34/15 کا اشتہاری تھا وہ سرکاری زمین فراڈ کر کے لوگوں کو بیچتا تھا  کو گرفتار کر لیا۔
ملتان سے مزید