• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی کا قاسم بیلہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے گزشتہ روز قاسم بیلہ ملتان میں نشتر ہسپتال کی جانب سے قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاج کی غرض سے آئے مریضوں کی عیادت بھی کی اور انہیں درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔
ملتان سے مزید