• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماع میلاد کل قلعہ کہنہ قاسم باغ میں منعقد ہو گا

ملتان (پ ر)دعوتِ اسلامی کے تحت ایک عظیم الشان اجتماع میلاد قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں منعقد ہوگا۔ یہ روح پرور اجتماع بروز جمعہ 5ستمبر نمازِ عشاء کے بعد شروع ہوگا اور صبح نمازِ فجر تک جاری رہے گا۔اس بابرکت اجتماع میلاد میں عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد شریک ہوگی جبکہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد سلیم عطاری خصوصی خطاب کریں گے۔شرکاء کے لیے اجتماعی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر ایمان کو تازگی بخشیں۔
ملتان سے مزید