• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنل پولیس آفس میں اردل روم،دو اے ایس آئی کی اپیلیں مسترد

ملتان(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی زیرِ صدارت ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا، دو اے ایس آئی کی اپیلیں مسترد، برخاست سب انسپکٹر محمد شاہد اقبال کی اپیل منظور، سزا برخاستگی کو دو سالہ انکریمنٹ سٹاپ میں تبدیل کر دیا گیااے ایس آئی عمران سرور اور محمد نوز کی اپیلوں کو مسترد عہدے میں تنزلی کا فیصلہ برقرار رکھا گیاسب انسپکٹر غوث محمد کی اپیل منظور، الزامات ثابت نہ ہونے پر بحال کر دیا گیااے ایس آئی شوکت علی کی اپیل منظور، عہدے پر بحالی کے احکامات جاری برخاست کانسٹیبلز غلام فرید، محمد اقبال اور ایوب خاور کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔
ملتان سے مزید