• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی26وارداتیں

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 26مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے محمد افضل سے نامعلوم ملزم اسلحہ کی نوک پر نقدی 1لاکھ سمیت موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگیا تھانہ گلگشت کے علاقے ارسلان سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان نے موبائل چھین لیا تھانہ بی زیڈ کے علاقے عدنان سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر 25ہزار لوٹ کر لے گئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد رمضان سے مسلح داکو موبائلزفونز سمیت نقدی 37ہزار چھین کر فرار اعجاز احمد سے موبائل چھین لیا جبکہ جلیل آباد کے علاقے کاشف کی موٹرسائیکل چہلیک کے علاقے کامران یاسین کا میٹر بجلی مظفر آباد کے علاقے محمد ناصر کی نقدی 45ہزار قطب پور کے علاقے بشیر احمد کا میٹر بجلی ممتاز آباد کے علاقے ابو ذر صدیقی کی موٹرسائیکل گلگشت کے علاقے ماجد،حیدر اوریحی کے موبائلزفونز بی زیڈ کے علاقے مرتضی کے گھر سے 12تولہ طلائی زیورات دو موبائلزفونز ڈی ایچ اے کے علاقے سعیب کی موٹر سائیکل عدنان کا میٹر بجلی الپہ کے علاقے خضر حیات کا گھریلوں سامان مظہر کا بیل مالیت 1لاکھ 85ہزار قادر پورراں کے علاقے امجد کا پمپ شاہ رکن علام کے علاقے کاشف کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے فرحت بتول کا سکول کا سامان طارق اور حسنین کی موٹرسائیکلیں لوہاری گیٹ کے علاقے شعیب کا رکشہ جلیل کا موبائل اور بدھلہ سنت کے علاقے آصف علی مسجد سے توٹیاں وغیرہ چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید