• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات میں 15افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے شہریوں سے فراڈ دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں 15افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کیلئے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔دہلی گیٹ پولیس نے ملزم عمران سے 10لیٹر شراب بی زیڈ پولیس نے ملزم اسامہ سے 30لیٹر شراب جبکہ ممتاز آباد پولیس نے ملزم نعیم سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی۔پولیس نے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ممتاز آباد پولیس کو حسینہ بی بی نے بتایا کہ میری بیٹی 20سالہ ارم شہزادی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا۔پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید