• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکیڈمک ایسوسی ایشن جامعہ زکریا کی جنرل باڈی کا اجلاس،مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کلاسز کے بائیکاٹ کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)اکیڈمک ایسوسی ایشن جامعہ زکریا کی جنرل باڈی کا اجلاس گزشتہ روز جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی انتظامی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ فیکلٹی ممبران نے وائس چانسلر کے حالیہ فیصلوں اور فیکلٹی کے ساتھ رویے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر15ستمبر تک یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی نہ کی تووہ کلاسز کا بائیکاٹ کریں گے، اساتذہ نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری نے اہم فیصلوں میں فیکلٹی کی مشاورت کو نظر انداز کیا اور ان کا رویہ غیر مناسب رہا ہے۔ مطالبہ کیا گیا کہ حالیہ سنڈیکیٹ کمیٹی کے اجلاس میں جن اساتذہ کو ترقی نہیں دی گئی یا جنہوں نے ترقی کے لیے عدالت سے رجوع کیا، ان کی پروموشن کے لیے 15 ستمبر تک اشتہار جاری کیا جائے۔
ملتان سے مزید