• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس سے ایندھن کی خریداری نہ کریں، ٹرمپ کا یورپی ممالک سے مطالبہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی ملکوں سے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ رُکوانا چاہتے ہیں تو روس سے ایندھن کی خریداری نہ کریں اور چین پر معاشی دباؤ بڑھائیں۔

امریکی صدر نے یہ مطالبہ یورپی رہنماؤں سے گفتگو میں کیا، ان کا کہا تھا کہ روسی تیل خریدنے پر یورپ سے ملنے والی رقم یوکرین جنگ میں استعمال ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس نے ایک سال میں یورپ کو ایندھن کی فروخت سے ایک ارب یورو سے زائد رقم حاصل کی۔

صدر ٹرمپ نے یورپی رہنماؤں کو یوکرین جنگ میں روس کو حاصل حمایت رُکوانے کے لیے چین پر معاشی دباؤ بڑھانے کا بھی مشورہ دے دیا۔

اس سے قبل امریکی صدر نے ایک امریکی ٹی وی چینل کو ٹیلیفونک انٹرویو میں یوکرین تنازع پر گفتگو کے دوران کہا تھا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی اور یوکرینی صدور کے براہ راست مذاکرات کے امکانات پر غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید