• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ نے اسرائیل نواز مؤقف پر فرانسیسی گلوکار کا کنسرٹ منسوخ کر دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترک حکام نے فرانسیسی نژاد یہودی گلوکار اینریکو میسیاس کا کنسرٹ منسوخ کر دیا۔ 

استنبول کے گورنر آفس نے اعلان کیا کہ جمعہ کی شام شیسلے ضلع میں ہونے والا کنسرٹ شدید عوامی احتجاج کے خدشات کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

گورنر آفس کے بیان میں کہا گیا کہ ایسے احتجاج مظاہرین کو قانونی طور پر غیر منصفانہ پوزیشن میں لا سکتے ہیں اور عوامی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔

مزید برآں، کنسرٹ کے مقام کے گرد کسی بھی قسم کے احتجاجی مظاہرے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے نسل کشی قرار دیا ہے۔

 ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں اور عالمی طاقتوں سے اسرائیل کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید