• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تباہ کن سیلاب، سندھ پہنچنا شروع، مون سون کے ایک اور طوفانی اسپیل کا آغاز، گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک

لاہور/کراچی/اسلام آباد(نیوزرپورٹر/ ایجنسیاں / مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے بعد تباہ کن سیلابی ریلے سندھ پہنچنا شروع ‘گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے سے درمیانے درجے کا سیلاب‘ پانی کا بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک ہوگیا‘ کیرتھرا ورکوہ سلیمان رینجز میں طغیانی کا خدشہ‘مون سون بارشوں کا ایک اورطوفانی اسپیل شروع ‘ 24 گھنٹوںمیں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی‘یہ دسواںاسپیل 9ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے‘اسلام آباد اور شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں کے لیے اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری‘سیلاب سے پنجاب میں 4155 دیہات اور 41 لاکھ 50 ہزار افراد متاثر ‘بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑے جانے کے حوالے سے پاکستان کو آگاہ کردیا‘ادھربند ٹوٹنے کے خطرے کے باعث ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا کو خالی کرالیا گیا ‘ شجاع آباد اور جلالپور پیر والا میں ایمرجنسی نافذ‘پاک فوج کی مدد طلب ‘ملتان میں ریسکیو کشتی الٹنے سے لاپتہ ایک اور بچے کی لاش مل گئی‘جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی‘ ڈوبنے والی خاتون اور بچوں کو لائف جیکٹس نہیں پہنائی گئی تھیں‘علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم تیار ہیں‘ کچےکے عوام ہم سے زیادہ تجربہ کار ہیں‘امید ہےکہ 8 لاکھ کیوسک کے ریلےکو خیریت سے گزار لیں گے، سندھ میں عمر کوٹ، تھرپارکر،ٹنڈو محمد خان میں بارشوں کا آغاز، کراچی میں بوندا باندی، جمعرات تک تیز بارش کا امکان ہے 9 ستمبر کو گڈو بیراج پر پانی عروج پر ہوگا، انخلا کی تیاری کرلی ہے، فرنٹ کے دیہات سے لوگ نکل چکے‘اگر کوہ سلیمان کے سلسلے پر بارش ہوئی تو صورتحال مختلف ہوگی‘سندھ کو فی الحال وفاق کی مالی امداد کی ضرورت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعد تباہ کن سیلابی ریلے سندھ پہنچنا شروع ہوگئے ‘ سندھ کے کچے کے علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضا فے کے بعد درمیانے درجے کا سیلاب آ گیا جہاں پانی کا بہا بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک ہو گیا، سکھر اور کوٹری پر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔ سیہون میں دریائی بیلٹ کے مکینوں سے علاقہ خالی کروانے کے لیے اعلانات کیے گئے۔ادھربھارت کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے متعلق نئی معلومات فراہم کرنے کے بعد پنجاب میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ جلال پور پیر والا میں سیلاب کے باعث صورتحال خراب ہونے کے بعد پاک فوج کو مدد کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔بھارت نے پاکستان سے پھر سفارتی رابطہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے جس پر وزارت آبی وسائل نے 28 اداروں کو انتباہی خط جاری کر دیا۔مانگا منڈی کے ہتر گاؤں میں راوی کے سیلابی پانی میں پھنسے 9 افراد کو ریسکیو 1122 نے امداد کے لیے فون آنے کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔کہروڑ پکا کے علاقے ٹبی وڈاں رتھاں والا، موچی والا، ڈیرہ دلاور میںحفاظتی بند ٹوٹ گئے‘پانی تیزی سے آبادیوں کے طرف بڑھنے لگا‘ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئیں، علاقہ مکیں اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے لگے۔دوسری جانب ملتان کے شیر شاہ فلڈ بند کے اندر موجود درجنوں بستیوں میں کھڑے پانی کے باعث مکانات گرنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ بارش کے باعث سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔سی پی او ملتان صادق علی کا کہنا ہے کہ جلال پور پیر والا میں صورتحال خراب ہونے کے باعث پاک فوج کی مدد طلب کر لی گئی ہے، ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کی 14 کشتیاں حصہ لے رہی ہیں۔


اہم خبریں سے مزید