• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائن بس روٹ کو جامع کلاتھ تک بڑھانے کیلئے کام شروع

کراچی(طاہر عزیز ۔۔ اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاون سے براستہ نارتھ ناظم آباد، گولیمار گرو مندر نمائش چورنگی تک چلائی جانے والی گرین لائن بس سروس کو آخری بس اسٹاپ میونسپل پارک جامع کلاتھ تک پہنچانے کے لئے کام کا آغاز ہوگیانمائش کے بعد تاج میڈیکل کمپلیکس،گل پازہ اور ریڈیو پاکستان کے قریب تین بس اسٹیشن تعمیر کئے جائیں گے نمائش سے جامع کلاتھ تک 1.8 کلومیٹر طویل اور13.50میٹر چوڑامخصوص ٹریک تعمیر ہوگاا اور یہ پورا ٹریک ایٹ گریڈ ہو گااس نئے ٹریک کی تعمیر پرکل لاگت 5ارب روپے آئے گی ادارے نے یکم اگست کوکام شروع کر دیا تھا اور آئندہ سال جون2026تک مکمل ہو گا دوسری جانب اورنگی سے چلنے والی اورنج لائن کو گرین لائن سے ملانے کے لئے میٹرک بورڈ آفس پر انضمام کا کام آخری مراحل میں ہےتاہم اورنج لائن کا روٹ بڑھا کر اب ناگن چورنگی تک کر دیا گیا ہے کراچی میں گرین لائن روٹ پر چلانے کے لئے 80 بسوں کا فلیٹ ہے اور اس میں سے 60 بسیں آن روڈ ہوتی ہیں جس سے شہریوں کو سفر میں بہت آسانی ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید