• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحرائے تھر کے تمام علاقوں میں تیز بارش، ڈیم بھر گئے

تھرپارکر(رپورٹ عبدالغنی بجیر)صحرائے تھر کے تمام علاقوں میں تیز بارش ،ننگرپارکر میں چھوٹے ڈیم پانی سے بھر گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تھر پارکر میں24گھنٹوں کے دوران ننگرپارکر میں سب سے زیادہ 164ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔جبکہ ڈیپلو میں 110کلوئی میں 101اسلام کوٹ 86اورمٹھی میں 60ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ننگرپارکر کے پہاڑی سلسلے پر بارش سے 6 چھوٹے اسٹوریج ڈیم پانی سے بھر گئے۔بھٹیانی،مسکین جھان خان،پپریو ڈیم سے پانی اوور فلو ہونے لگا۔اور دس سے زائد چیک ڈیمز کا پانی زیر زمین جذب ہوکر کنوؤں کی پانی کی سطح کو بہتر بنائے گا۔جبکہ ننگرپارکر کے چھوٹے اسٹوریج ڈیمز میں جمع پانی زراعت کے لیئے استعمال میں آئے گا۔
اہم خبریں سے مزید