لاہور (ایجنسیاں)لاہور کے علاقے موہلنوال کے فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم خاتون یاسمین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ بچے کی پیدائش کے وقت ماہر لیڈی ڈاکٹر بھی موجود تھیں ۔ بچے کی پیدائش پر باپ، دادی اور رشتہ دار خوشی سے نہال ہوگئے۔ خیمہ بستی میں ننھے مہمان کی آمد پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس بے سرو سامانی میں مخیر حضرات آگے بڑھے اور اہل خانہ کو تحفے تحائف اور نقد پیسے دے کر نومو لود کے خاندان کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔ بچے کے والدین کے مطابق یہ ان کا آٹھواں بچہ ہے۔ ڈاکٹر وں کا کہنا ہے کہ ماں اور بچہ دونوں تندرست ہیں۔