پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس کے وزیراعظم فرانسوبیرو کی حکومت اس وقت شدید سیاسی دباؤ میں ہے۔ بجٹ کے تنازع، عوامی ناراضی اور پارلیمنٹ میں اتحادیوں کی کمی کے باعث ان کے لیے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا تقریباً ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وزیراعظم بیرو کی حکومت ایک انتہائی کمزور رسی پر لٹک رہی ہے۔ اگر آنے والے دنوں میں عدم اعتماد کا ووٹ ہوا تو اس کا سیاسی “دھڑن تختہ” تقریباً یقینی ہے حکومت کے پاس اتنے ووٹ نہیں ہیں کہ وہ اپنی پوزیشن مضبوط رکھ سکے۔