اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ نے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کیلئے“ اوورسیز لٹیگنٹس فسیلیٹیشن سیل (OLFC)” قائم کر دیا، سیل سپریم کورٹ کی پرنسپل سیٹ میں قائم کیا گیا، یہ سہولت صرف سپریم کورٹ سے متعلق مقدمات کیلئے ہے،سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سمندر پار مقیم پاکستانی شہریوں کو بروقت اور سہل انصاف تک رسائی میں درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر "اوورسیز لٹیگنٹس فسیلیٹیشن سیل" قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ سیل سپریم کورٹ کی پرنسپل سیٹ میں قائم کیا گیا جو چیف جسٹس کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کے زیر انتظام ہو گا۔