• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کا فروغ ضروری ہے، سردار یوسف

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ او آئی سی کی قرارداد کے مطابق نبی پاک کی 1500ویں جشن ولادت کی تقریبات منارہے ہیں۔ آج ابتلاء افراتفری کے دور میں امن،بھائی چارے کا پیغام آئندہ نسلوں تک پہنچانا ،سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی ،مثبت استعمال کا فروغ ضروری ہے اس سال سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لئے سیرت النبیﷺکانفرنس کا موضوع رکھا گیا،پاکستان اور فلسطین کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،دنیا بھر سے اسلامی سکالرز یہاں اس کانفرنس میں تشریف لائے۔ تمام مقررین نے سیرت النبی بھرپور انداز میں بیان کی۔انہوں نے ان خیا لات کا اظہاروزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام کنونشن سنٹر میں منعقدہ قومی سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا عنوان ’’سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں سوشل میڈیا کے مفید استعمال کے لیے تعلیم دینے میں ریاست کی ذمہ داریاں‘‘ رکھاگیا تھا۔قاضی القضا فلسطین ڈاکٹر محمود الصدقی عبد الرحمان الحباش نے کہا پاکستان اور فلسطینیوں کا دل،جان اور ایمان ایک، فلسطینی مسلمان تکلیف میں ہیں ،قومی سیرت النبی کا نفرنس سے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مو لا نا عبد الخبیر اآزاد، طاہر اشرفی،علا مہ عارف واحدی ، وزیر تخفیف غربت عمران احمد شاہ ،مولانا حنیف جا لندھری نے بھی خطاب کیا، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے کانفرنس میں شریک دنیا بھر سے اسلامی سکالرز کا خیر مقدم کرتے ہیں،وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، سید عمران احمد شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیرت طیبہ ﷺ ہمارے لیے ہر شعبۂ زندگی میں مکمل رہنمائی کا ذریعہ ہے ۔کانفرنس میں مصر، بنگلہ دیش، فلسطین اور دیگر ممالک کے معزز نمائندوں سمیت دیگر غیر ملکی مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بین الاقوامی اور قومی سطح کے علما، اسکالرز اور سفراء کرام نے بھی اظہارِ خیال کیا۔۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مواقع اور خطرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے منفی اثرات اب اس کے مثبت استعمال سے کہیں زیادہ ہیں۔پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے زور دے کر کہا کہ اسلام میں غیر مصدقہ خبریں پھیلانا ممنوع ہے۔ نائب صدر شیعہ علماء کونسل علامہ عارف واحدی نے تمام مسالک کے علماء کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے پر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی کاوشوں کو سراہا۔ ۔سیکرٹری جنرل وفاق المدارس حنیف جالندھری ک نے کہا کہ اگر حکومت ہمیں اجازت دے تو ہم اہل غزہ کے شانہ بہ شانہ جہاد کریں۔
اہم خبریں سے مزید