واشنگٹن (نیوز ڈیسک)بچوں کی حفاظت پر کام کرنے والی تنظیم کامن سینس میڈیا کا کہنا ہے کہ گوگل کا جیمنائی ورژن اب بھی بچوں کو نامناسب اور خطرناک مشورے دے سکتا ہے۔ خاص طور پر ذہنی صحت سے متعلق سوالات پر یہ غیر محفوظ اور غیر ذمہ دارانہ ردعمل دیتا ہے۔یہ خدشات اس وقت اور بھی بڑھ جاتے ہیں جب ہمیں علم ہو کہ پچھلے چند مہینوں میں بعض نوعمروں کی خودکشی کے واقعات میں چیٹ بوٹس کے کردار پر سوال اٹھے ہیں۔ چند والدین نے تو اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی بھی شروع کر دی ہے۔بچوں اور نو عمر صارفین کیلئے پیش کیا گیاورژن دراصل بڑوں والا ہی چیٹ بوٹ ہے جس میں بس چند اضافی فلٹر لگا دیئے گئے ہیں۔