اسلام آباد( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے بلوچستان زون نے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کیلئے کوشاں 84 افراد کو گرفتار کرلیا ، سمندر کے راستےغیر قانونی ایران جانے والے جیوانی سے گرفتار 60ملزمان میں 9 کا تعلق گوجرانوالہ سے، 19کا تعلق ۔ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کر لئے گئے، دریں اثنا ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 24 ملزمان گرفتار کرلیا گیا ،گرفتار ملزمان میں 11کا تعلق گوجرانوالہ سے، 7 کا تعلق حافظ آباد اور 6 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔