• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برکس کی رکنیت کیلئے پاکستانی درخواست آج برازیل اجلاس میں زیر غور نہیں آئیگی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاکستان کی برکس رکنیت کی باقاعدہ درخواست آج (پیر) برازیل میں ہونے والے اجلاس میں زیر غور نہیں آئے گی۔ سفارتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، جنہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ کے سامنے جھکتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس سے خطاب کے لیے اپنا دورہ امریکا منسوخ کر دیا تھا، وہ برکس اجلاس میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔ بھارت کے وزیر خارجہ (EAM) ایس جے شنکر اس میں ورچوئلی شرکت کریں گے۔چین نے اعلان کیا ہے کہ برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کی دعوت پر، صدر شی جن پنگ ویڈیو لنک کے ذریعے برکس رہنماؤں کے اجلاس میں ورچوئلی شرکت کریں گے اور ایک اہم خطاب کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید