• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر اشتہار کے ذریعے موبائل فروخت کرنے والا لٹ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا میں شہری کے مبینہ اغوا اور ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آگئی،او ایل ایکس پر لگے اشتہار کے زریعہ موبائل خریدنے کے بہانے آئے کار سوار ملزمان نے نوجوان کو مختصر دورانیہ کے لئے اغواء کرنے کے بعد اسکا موبائل چھین لیا ۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد تھانہ کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 8 میں کار سوار ملزمان نےسعد نامی نوجوان کاآن لائن خریدو فروخت کی ویب سائٹ او ایل ایکس لگے اشتہار پر آئی فون موبائل کی خریداری کرنے کیلئے آئے تھے،اور ملزمان نے نوجوان کوموبائل کی خریداری کے بہانے اپنی کار میں بیٹھا کر اسکا موبائل فون ری سیٹ کروایا ،موبائل پر لگا پاسورڈتبدیل کروانے کے بعد نوجوان کو مختصر دورانیہ کے لئے اغواء کرنے کے بعد اسکا موبائل فون چھین لیا اور کچھ فاصلے پر نوجوان کوگاڑی سے اتار کر فرار ہوگئے،ایس ایچ او تھانہ عزیز آباد وقار قیصر نے بتایا ہےکہ واردات کے لئے ہنڈا سوک گاڑی کا استعمال کیا گیا جس پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی ،ملزمان نے نوجوان کو ہتھوڑی کے وار سے زخمی بھی کیا،دورانِ اغوا ملزمان نے خود کو اینٹی کرپشن افسر ظاہر کیا ۔ زخمی نوجوان کے مطابق غریب آباد ریلوے پھاٹک پر چلتی گاڑی سے کود کر جان بچائی، تاہم کار سوار ملزمان آئی فون لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید