• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید

اسلام آباد (صالح ظافر) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت سیلاب سے متاثرہ آبادی کی مدد کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو ’’آفت زدہ علاقے‘‘ قرار دیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات بالائے طاق رکھ کر متاثرین کی مدد کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید