• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ دوسرے مرحلے میں داخل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر )دوسراآل پاکستان وزیر اعلی بلوچستان گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا کوئٹہ ڈسٹرکٹ نے پشاور کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں کوئٹہ ڈسٹرکٹ نے ٹاس جیت کر ملک انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی پشاور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور کی ٹیم آخری اوور میں 148 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی جواب میں کوئٹہ ڈسٹرکٹ نے 149 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کیا میچ کے بہترین کھلاڑی زین اللہ قرار پائے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، سیمی فائنل میچ کوئٹہ ریجن اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے مابین کھیلا جائے گاایک دوسرے میچ میں گورنر الیون نے بلوچستان اسپورٹس بورڈ کو33رنز سے شکست دیدی گورنر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 167رنز کا ہدف دیا بلوچستان اسپورٹس بورڈ 133رنز بناکر آوٹ ہوگئی اس طرح گورنر الیون نے اہم کامیابی حاصل کی۔
کوئٹہ سے مزید