اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب‘ سندھ‘ خیبر پختونخوامیں بعض مقامات پر پیر کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا‘اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی‘ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی /جنو بی بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں پر تیز موسلا دھار/شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش جھنگ 85، ملتان 77،لاہور 61، بھکر 51، فیصل آباد 43، حافظ آباد 39، ساہیوال 33، نور پور تھل 32، ڈی جی خان 31، خانیوال 29، کوٹ ادو 23، سکرنڈ 52، خیرپور 50، بدین 45، پڈعیدن اور ٹنڈو جام 44، دادو 38، مٹھی 33، حیدرآباد 28، میر پور خاص 26، حیدرآباد ایئرپورٹ 21، لاڑکانہ 18، روہڑی 16، موہنجو داڑو 15، نوابشاہ 12، مالم جبہ 31، پاراچنار 27، لسبیلہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،شمال مشر قی پنجاب، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔