• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن چاہتے ہیں، دشمن کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ امن چاہتے ہیں لیکن دشمن کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، پاکستان نے کبھی بھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا، ہمیشہ خطے میں امن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا اور کامیاب سفارت کاری کے ذریعے دنیا میں اپنا نقطہ نظر مؤثر انداز میں پیش کیا ہے۔وفاقی وزیر نے یہ بات سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی تصنیف کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اعزاز احمد چوہدری کی پاکستان کے لئے نمایاں خدمات کی تعریف کی۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریہ کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید