• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب اثرات، پاکستان و بھارت میں باسمتی چاول کی قیمتیں بڑھنے لگیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ممبئی/ کراچی( جنگ نیوز) سیلاب کے اثرات کے باعث پاکستان و بھارت میں باسمتی چاول کی قیمتیں بڑھنے لگیں ۔ 

پاکستان میں20فیصد باسمتی فصل تباہ ،ایکسپورٹرز کا کہنا ہے صورتحال عالمی و مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کو اوپر لے جائیگی، بھارتی پنجاب و ہریانہ میں 10لاکھ ایکڑ رقبے پر دھان، کپاس اور دالوں جیسی فصلیں متاثر ہوئیں۔ 

بھارت اور پاکستان کے باسمتی چاول اگانے والے علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں اور بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب نے پیداوار پر خدشات بڑھا دیے ہیں، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے کیونکہ سپلائی کم ہونے کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید