• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین معمول سے تیز گھومنے لگی، دن چھوٹے ہونے لگے، ماہرین کا انتباہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زمین اپنی معمول کی رفتار سے تیز گھومنے لگی ہے اور اس کے نتیجے میں ہمارے دن بتدریج چھوٹے ہو رہے ہیں، مثلاً 9جولائی کو دن 1.3 ملی سیکنڈ کم رہا جبکہ آنے والے دنوں میں یہ کمی 1.4؍ اور 1.5؍ ملی سیکنڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بظاہر یہ فرق انسانی جسم کو محسوس نہیں ہوتا لیکن سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر زمین اسی رفتار سے تیز گھومتی رہی تو وقت کی پیمائش کا سارا نظام متاثر ہو سکتا ہے، کیونکہ ہمارے جدید دور کے حساس آلات جیسے جی پی ایس، بینکنگ کے خودکار نظام اور دنیا بھر کی ٹیلی کمیونیکیشن سروسز ملی سیکنڈ کے حساب سے جڑی ہیں، لہٰذا ذرا سی تبدیلی بھی بڑے مسائل پیدا کرسکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق، زمین کی اس تیز رفتاری کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہیں جن میں برف پگھلنے کے نتیجے میں سمندری سطح کا بڑھنا، زمین کے اندرونی حصوں کی حرکت، بڑے زلزلے اور سمندری لہریں شامل ہیں جو اس کی گردش کو متاثر کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید